Header Ads

How I loss my weight with out diet and exercise


 

How I loss my weight with out diet and exercise 

اسلام علیکم
آج ہم بات کریں گے بغیر کسی ڈائیٹ یا ایکسرسائز کے وزن کم کرنے کے بارے میں....
دراصل وزن کم کرنا کوئی آرٹ نہیں۔۔۔ بلکہ کم کئے ہوئے وزن کو مینٹین رکھنا اصل آرٹ ہے۔۔۔
ایک اور بات کے وزن جتنی جلدی بڑھتا ہے اگر اسے اسی وقت کنٹرول کرنے کی جدوجہد کی جائے تو وہ بہت جلدی کم بھی ہو جاتا ہے۔۔۔ کجا کے ایسا وزن جسے کافی عرصے بعد کم کرنے کی کوشیش کی جائے۔۔۔
جیسے اس کی مثال یوں لی جا سکتی ہے۔۔۔ کہ جیسے ایک چائے والا برتن ہو تو اگر اسے فوراً دھو لیا جائے تو بڑی آسانی سے صاف ہو جاتا ہے۔۔۔ اس کے برعکس اگر صبح چائے بنائی ہے اور اس برتن کو شام میں دھویا جائے تو وہ اچھا حاصا محنت طلب کام بن جاتا ہے۔۔
میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کے انہیں ہوا بھی لگ جائے تو وزن بڑھ جاتا ہے۔۔۔
سردیوں کے دنوں میں سردیوں کے پکوان گاجر کا حلوہ۔۔۔ پنیاں۔۔۔ گچک دیسی گھی کی پچیریاں اور بالخصوص فرائے فش ان کے معاملے میں جتنا مرضی پورشن کنٹرول کر لو یہ سب ہائی فیٹس ہیں تو وزن بڑھ ہی جاتا ہے۔۔۔
ایسے میں میں کیا کرتی ہوں۔۔  جب بھی میرا ایک دو کے جی وزن بڑھتا ہے تو میں وہیں پر سب کچھ سٹاپ کرتی واپس بیک ٹو ٹریک آتی ہوں۔۔۔
ایسے میں میں کونسے سٹیپس لیتی ہوں خود کو مینٹین کرنے کے لئے وہ جلدی سے آپ سب سے شیئر کروں گی۔۔۔
سال کے گیارہ مہینے یہ چھپن چھپائی کا کام چلتا رہتا ہے۔۔  کبھی شادی سیزن اور کبھی دعوتوں اور فیسٹیول سیزن میں ایک دو کے جی وزن بڑھ گیا تو کبھی اسے ٹریک پر لانے کی جدوجہد۔۔۔
الحمدللہ صرف ایک رمضان کا بابرکت مہینا ایسا ہوتا ہے جس میں سارے سال کی کسر نکل جاتی ہے۔۔۔ جس میں جسم کی اچھی خاصی زکوۃ ادا ہو جاتی ہے۔۔۔۔ اس مہینے میں میں باآسانی سات سے دس کے جی وزن کم کر لیتی ہوں اور رمضان کے آخری روزوں تک مجھے ہر طرف سے ایک ہی آواز سنائی دینے لگتی ہے کے اب خود پر کچھ رحم کر لو🤣🤣🤣🤣
لیکن وہ کسر رمضان کے بعد کے مہینوں میں پھر برابر ہو جاتی ہے۔۔۔ ایک طرح سے رمضان کا مہینہ مجھے ہر لحاظ سے ٹریک پر کے آتا ہے۔۔ پھر چاہے وہ فریکلی ہو مینٹلی ہو یا سپیریچولی۔۔۔
خیر ابھی بات کر رہے ہیں ہم انسٹینٹ ویٹ لاس کرنے کی۔۔۔
تو ایسی صورتحال میں میں کم سے کم پندرہ دن اور زیادہ سے زیادہ ایک مہینے کا ٹاسک لیتی ہوں۔۔۔ جیسے ابھی میں نے نئے سال میں جنوری کے مہینے کا لیا۔۔۔
اس میں اب انسٹینٹ ویٹ لاس کرنے کے لئے کیا کیا کرتی ہوں۔۔
سب سے پہلے تو وائٹ شگر کی انٹیک بالکل ختم کر دیتی ہوں۔۔۔ وائٹ شگر میں پہلے بھی استعمال نہیں کرتی لیکن اس دوران وائٹ شوگر کے ہر سورس کا بائیکاٹ کرتی ہوں جیسے سبھی بیکڑی آئٹمز۔۔۔ کوکیز. کیکس وغیرہ۔۔۔
اس کے بعد فاسٹ فوڈ ساری بند۔۔۔ نو شواراما نو پزا نو مائے فیورٹ پڑاٹھا رول۔۔۔
اس دوران میں چاولوں کو مکمل نظرانداز کرتی ہوں۔۔۔
کچی سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہوں۔۔ جیسے اگر آج کل کی بات کی جائے تو کھیرے اور گاجریں زیادہ کھاتی ہوں۔۔۔
ٹھنڈ زیادہ لگتی ہے تو گرین ٹی کا استعمال زیادہ کرتی ہوں۔۔ گرین ٹی ویسے ہی ویٹ لاس کرنے میں بہت معاون ہے۔۔۔
چائے باقاعدگی سے پی جاتی ہے تو اس میں سونف اور دارچینی کا استعمال کرتی ہوں ۔۔۔ یہ دونوں ہی چیزیں ڈائجیش امپروو کرتی ہیں اورو یٹ لاس میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس گرم پانی کا پیتی ہوں۔۔۔ اور رات میں سفید زیرہ ایک لیٹر پانی میں اچھے سے ابال کر رکھ دیتی ہوں صبح وہی پانی استعمال کرتی ہوں۔۔۔
صبح شام نا ہو سکے تو شام کی واک تو ضرور ضرور ضرور کرتی ہوں۔۔۔
اور ان چھوٹے چھوٹے سے چینجیز کی وجہ سے یوں چٹکیوں میں ایکسٹر فیٹ لاس ہو جاتا ہے۔۔ اور اسکے بعد میں واپس سے ٹریک پر آجاتی ہوں۔۔۔ ایسے کے اس میں میں کھاتی سب ہوں لیکن پورشن کنٹرول کر کے۔۔۔
ہم انسان ایک روٹین کو فالو کر کے بہت جلد فیڈ آپ ہو جاتے ہیں۔۔۔ تبدیلی کائنات کا معمور ہے۔۔۔ اس لئے ہم ہمیشہ ہیلڈی ڈائٹ فالو نہیں کر سکتے۔۔
کم از کم میں تو نہیں کر سکتی۔۔۔ پھر کسی نے کوئی سزا بھی نہیں دی ہوئی کے خود پر جبر کرو۔۔۔ اس لئے کائنات کی ہر نعمت کو انجوائے کرنا چاہیے۔۔۔ بس پورشن کنٹرول کا خیال رکھنا چاہیے اور اگر انیس بیس کا فرق ہو بھی جائے جو کے اکثر ہو ہی جاتا ہے۔۔۔ تو خود کو ایک ریمانڈر دیتے خود کو واپس ٹریک پر لے آنا چاہیے۔۔۔
کیونکہ ہیلتھ فٹنیس اور لُکس پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں
آپ کو آج کی یہ ٹپس کیسی لگیں فیڈ بیک ضرور  دیں اور اگر آپکو اس بارے میں کوئی مزید ٹپس تہ ہیں تو کائنڈلی شیئر کریں۔۔۔۔
Umme hania Articles | Umme Hania Archive's by Uniqe Novels | Umme Hania Articles by Uniqe Novels


No comments

Powered by Blogger.
4