Five morning habits for house wives online by Umme Hania
Five morning habits for house wives by Umme Hania | highly effective morning habits for ladies
اسلام علیکم۔۔۔
آج کی ویڈیو بالخصوص ہاوس وائف لیڈیر اور گرلز کے لئے ہے۔۔۔
آج کی ویڈیو میں میں آپ سے شیئر کرنے جا رہی ہوں پانچ Morning Habits اور لاسٹ پر ایک پرو ٹپ بھی۔۔۔جسے اگر آپ اپنی لائف میں شامل کر لیتے ہیں تو اسکا آپکی لائف پر امپیکٹ پڑے گا۔۔۔
وہ ایمپیکٹ کس قدر گہرا ہوگا اس بات کا فیصلہ یہ چیز کرے گی کہ کس قدر آپ ان عادات کو اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں۔۔۔
بہت ہی عام اور چھوٹی چھوٹی سی عادات ہیں جو آپکی زندگی میں ایک بڑا ریولوشن لائیں گی۔۔۔
تو سب سے پہلے بڑھتے ہیں اپنی پہلی مارنینگ ہیبٹ کی طرف۔۔۔
تو پہلی morning habit ہے صبح جلدی اٹھنا۔۔۔ اور وہ بھلا کیوں۔۔۔
وہ اس لئے کہ اگر سبھئ لیڈیر خواہ وہ ہاوس وائف ہوں یا کسی پیشے سے منسلک ہوں مطلب ورکنگ وومن ۔۔۔۔اگلی سبھی عادات کو تب ہی فولو کر پائیں گی جب وہ صبح اپنی مقررہ روٹین سے کم از کم آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ پہلے اٹھیں گئ۔۔۔
وہ اس لئے کہ اگر سبھئ لیڈیر خواہ وہ ہاوس وائف ہوں یا کسی پیشے سے منسلک ہوں مطلب ورکنگ وومن ۔۔۔۔اگلی سبھی عادات کو تب ہی فولو کر پائیں گی جب وہ صبح اپنی مقررہ روٹین سے کم از کم آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ پہلے اٹھیں گئ۔۔۔
مطلب یہ اضافی ٹائم آپکا می ٹائم ہو گا جس میں آپ کو خود پر کام کرنا ہوگا۔۔۔۔
صبح اٹھنے کے سائنٹفکلی بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن فلحال ہم وہ سب یہاں ڈسکس نہیں کریں گے۔۔۔ یہاں ہمارا مین فائدہ یہ ہی ہے کہ صبح اپنے مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے اٹھے بنا ہم اگلی کوئی بھی Habit فولو نہیں کر سکتے۔۔۔
ہماری دوسری morning habit ہے میڈیٹیشن۔۔۔
دراصل میڈیٹیشن کو ہم لوگوں نے بہت بورینگ بنایا ہوا ہے۔۔۔
اسے اگر ہم کسی خاص چیز سے جوڑ دیں تو یہ انٹرسٹڈ بھی بن جائے گا. اور ہر طرح کی لیڈیز خواہ وہ ہاوس وائف ہو یا ورکنگ وومن اسے آسانی سے اپنی روٹین میں شامل بھی کر سکتی ہیں۔۔۔
لیکن کیسے۔۔۔۔
بحثیت مسلمان ہم صبح فجر کی نماز پڑھتے ہیں تو میڈیٹیشن کو اس چیز سے جوڑ دیں۔۔۔ کوشیش کرین کے نماز کے دوران آپ مکمل یکسوئی سے نماز پڑھیں۔۔۔ دھیاں بٹکنے نا پائے ۔۔۔ مکمل فوکس نماز پر ہو۔۔۔ یوں اگر آپ نے پانچ منٹ یا پھر دس منٹ نماز پڑھنے میں لگائے تو آپ اپنی نماز سے بھی مطمیئں ہوں گے اور بنا ایکسٹرا وقت صرف کئے میڈیٹیشن بھی ہو جائے گی۔۔۔
اسی طرح فجر کی نماز کے بعد پانچ سے سات منٹ کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کو معمول کا حصہ بنائیں اور میڈیٹیشن کا یہ ہی اصول وہاں بھی لاگو کریں۔۔۔
یوں صح پندرہ منٹ آپکے دو اہم اور بہتریں کاموں میں صرف ہو نگے۔۔۔ میں میڈیٹیشن ان ہی دو کاموں میں کرتی ہوں۔۔۔آپ بھی اسکو ضرور ٹرائے کر کے دیکھیں۔۔۔
اب ہماری تیسری Habit ہے مارنینگ واک۔۔۔
مارنینگ واک کے بھی سائنٹفکلی بہت سے فوائد ہیں ۔ جن میں سے چند ایک یڈیوز میرے چینل پر بھی موجود ہیں ۔ لیکن وہ سب ہم یہاں ڈسکس نہیں کریں گے۔۔ یہاں ہم صرف بیسک چیزوں کی بات کریں گے
مارنینگ واک کے بہت سے فوائد ہیں ہم سب جانتے ہیں۔۔۔ لیکن پھر بھی یہ بات اتنی پاور فل ساونڈ نہیں کرتی کہ اسے ہم اپنی زندگی پر امپلیمنٹ کر سکیں۔۔
واک مارنینگ ہو یا ایونیگ اسکے کتنے فائدے ہیں اس بات کا اندازہ مجھے تب ہوا جب پچھلے سال میری ماں کی ایک میجر سرجری ہوئی۔۔۔
رات دس بجے انہیں آپریشن ٹھیٹھر سے باہر لایا گیا اور صبح چھے بجے ہی ڈاکٹر نے انہیں واک کروانے کے لئے کہا۔۔۔
اور بلخصوص ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ جلد از جلد ریکور کرنا چاہتی ہیں تو آپکو زیادہ سے زیادہ واک کرنی ہوگئ۔۔۔
اس روز واک کی اہمیت مجھ پر اور بھی اچھے سے واضح ہو گئ تھی۔۔
مطلب کے جب ہم واک کرتے ہیں تو ہمارا جسم حرکت کرتا ہے اور خون کی گردش بہتریں طریقے سے ہوتی ہے جس سے ہم ایکٹو محسوس کرتے ہیں اور جسم کے کئ مسائل نامحسوس انداز میں حل ہوتے جاتے ہیں۔۔۔
جیسے ڈائجیشن سسٹم کا امپروو ہونا ۔۔
گٹ ہیلٹھ بہتر ہونا
اور نمبر تین عادت پر آتی ہے ایکسرسائز۔
اوبیسٹی سے نجات وغیرہ
نمبر تین عادت پر آتی ہے ایکسرسائز۔۔
ایکسرسائز سننے میں واک سے بھی زیادہ بورینگ ہے۔۔۔ جسے ہم سنتے ہی سر جھٹک دیتے ہیں کہ یہ ہمارے بس کا کام نہیں۔۔۔
اس کے کمپلیکس فوائد میں ہم نہیں گھسیں گے۔۔۔
اس کا ایک سادہ سا فائدہ آپ سے شیئر کرتی ہوں۔۔۔ جسکی بدولت میری ایکسرسائز کی عادت پختہ ہو گئ۔۔۔
ٹرسٹ می۔۔۔ اگر آپکے جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہے۔۔۔ جیسے کندھوں میں کھنچاو ہونا۔۔۔
گردن میں درد۔۔
کمر درد۔۔۔
ٹانگوں میں درد
یا غرض جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو آپ جسم کے اس حصے کی چند منٹ بیسک سٹڑیچنگ ایکسرسائز کر کے دیکھیں اور یقین مانیئے آپ بنا کسی دوائی کے خود کو کافی بہتر محسوس کریں گی۔۔۔
جب بھی میرے جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو میں اس حصے کی سٹریچنگ ایکسرسائز کرتی ہوں جس سے اس درد میں بہت ریلیف ملتا ہے۔۔۔
آپ اگر صبح کچھ دیر مارنینگ واک کرتے ہیں تو اسکے بعد آپکا جسم وارم آپ ہو جاتا ہے۔۔ اس وقت آپکو ایکسرسائز کرنے کے لئے پھر زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا۔۔۔ ایکسرسائز خودبخود ہوتی یے۔۔۔
اس وقت آگر آپ زیادہ نہیں صرف پانچ منٹ کی بیسک ایکسرسائز کر لیتے ہیں ۔۔۔
اور پھر اس چیز کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں اور اس چیز کو مہینوں تک دہراتے رہتے ہیں تو آپ اسکے نتائج خود دیکھیں گے۔۔۔
اس سے مین فوائد جو حاصل ہوتے ہیں۔
ان میں پٹھوں کا مضبوط ہونا سر فہرست ہے۔۔۔
پٹھے مضبوط ہو جائیں تو جسم خودبخود بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر لیتا ہے۔۔۔
نیز اس سے آپکی سکن ڈھلکتی نہیں ہے۔۔۔
اچھا جی اب یہاں تک ہم پہنچ گئے ۔۔۔ اگلی عادت اب بہت اہم ہے۔۔
اگلی عادت ہے کہ صبح کے وقت کسی بھی دوسرے گھریلو کام میں پڑنے سے پہلے خود کو ایک فریش لک دیں۔۔۔
صاف استری شدہ لباس زیب تن کریں ۔۔۔
سلیقے سے بال بنائیں اور ہلکا سا میک آپ کریں۔۔
اس چیز کا آپکی شخصیت پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔۔۔
آپ سے پازیٹو وائبز آئیں گی۔۔۔ آپ خود کو بہتر محسوس کریں گی۔۔۔ آپ اگر آئینے میں دیکھ کر خود فریش محسوس کریں گی تو باقیوں پر بھی اچھا تاثر چھوڑیں گی۔۔
آپکے دن کی شروعات بہتریں انداز میں ہو گی تو دن بہت اچھے طریقے سے گزرے گا۔
اگر ماں سے پازیٹو وائبز آئیں گی تو وہ پازیٹوتی خودبخود بچوں میں منتقل ہو گی۔۔۔
تو سب سے پہلے خود سے پیار کریں خود کو بنائیں سنواریں کسی اور کے لئے نہیں صرف خود کے لئے۔۔۔ جب آپ خود سے محبت کرتے ہیں تو دوسرے اس کشش کو محسوس کرتے خودبخود اس طرف امڈے چلے آتے ہیں۔۔
یہاں پر ہماری FIVE MORNING HABITS مکمل ہو گئ اور اب میں آپکو دیتی ہوں ایک پرو ٹپ۔۔۔
اپنے لئے ناشتہ الگ سے بنائیں اور انہیں اچھے سے برتنوں میں نکال کر کسی پرسکون جگہ پر بیٹھ کر تسلی سے کرتے ہوئے وہ وقت اپنے ساتھ گزاریں۔۔۔ خود کو اہمیت دیں۔۔۔ تبھی دوسرے آپکو اہمیت دیں گے۔۔۔
امید ہے کہ آج کا آڑٹیکل آپکے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔۔۔ ۔۔۔
اللہ حافظ۔۔۔

No comments