Best tips to keep your skin smooth and soft in winters | Amazing winter beauty hacks | by Umme Hania
Best tips to keep your skin smooth and soft in winters | Amazing winter beauty hacks | by Umme Hania
اسلام علیکم۔۔۔
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے سردیوں کے موسم کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اور اسکے ساتھ ساتھ ہی سکن کے بہت سے مسائل بھی ساتھ ہی جنم لینے لگتے ہیں۔۔۔ جن میں سر فہرست ہیں۔۔۔
خشکی۔۔
ہونٹ پھٹ جانا۔۔۔
ایڑیوں کا پھٹنا۔۔۔
روکھی بے جان سکن۔۔۔
بالوں کا روکھا پن
اور مرجھائی سکن
اسکے ساتھ ساتھ جوڑوں کا درد وغیرہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔۔
تو آج میں انہیں مسائل کے ریلیٹڈ چند آسان اور آزمودہ ٹپس شیئر کرنے جا رہی ہوں۔۔۔
اور یقیناً آج کی یہ ٹپس ان سبھی لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ہونے والی ہیں جو ان مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔
دراصل ہوتا کیا ہے کہ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا ہے اور یہ صورتحال انسانی جسم سے نمی کو کھینچ لیتی ہے۔۔۔ اس کے علاوہ سردیوں میں پانی بہت کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے اور ننانوے فیصد سکن کے مسائل یہیں سے شروع ہوتے ہیں۔۔۔
اب آتے ہیں انکے حل کے طرف۔۔۔
سردیوں میں روکھی بے جان اور خشک جلد کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔۔۔
ایک دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی کے لازمی پیئیں۔۔۔ اس سے آپکی باڈی ہائیڈریٹڈ رہتی ہے۔۔ جس سے جسم بہت سے ڈرائے سکن کے مسائل سے بچتی ہے۔۔۔ نیز سردیوں میں ہونے والا زیادہ تر سر درد بھی پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔
2۔ سردیوں میں روکھی بے جان سکن کے لئے موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں۔۔۔ یہ آپکی سکن کو نرم رکھتا ہے نیز میک آپ سے پہلے بھی کوئی موئسچرائز ضرور استعمال کریں تاکے خشک سکن پر میک آپ برا تاثر نہ پیدا کرے۔۔۔
3۔ سردیوں میں عموماً گرم پانی سے نہایا جاتا ہے۔۔۔ لیکن گرم پانی کے استعمال سے بھی جسم اور سر پر خشکی پیدا ہوتی ہے ۔۔۔ اس لئے نہاتے وقت نہانے کے پانی میں چند قطرے بے بی آئل یا کسی بھی دوسرے آئل کے ڈال لینے چاہیے۔۔۔
4۔ سردیوں میں پیٹرولیم جیلی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے ۔
5۔ سردیوں میں ہاتھ اور چہرے کی جلد پر بنسبت جسم کے باقی حصوں کے زیادہ خشکی ہوتی ہے کیونکہ یہ جگہ کھلی رہتی ہیں۔۔۔۔
اس لئے لیموں عرق گلاب اور گلیسریں کو برابرا مقدار میں لے کر اسکا ایک سلوشن تیار کر کے اسے ایک بوتل میں بھر کر رکھ لینا چاہیے اور روز رات میں اسے چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پاوں پر استعمال کرنے سے بہت سے جلد کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔۔
6۔ روکھے اور خشک ہونٹوں کے لئے روز رات میں سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی سے مساج کرنی چاہیے۔۔۔
7۔ بالوں کی خشکی دور کرنے اور انکا روکھا پن ختم کرنے کے لئے سردیوں میں ہفتے میں دو دفعہ بالوں میں تیل ضرور لگانا چاہیے۔۔۔
8۔ دودھ اور بیسن کو مکس کر کے بطور کلینزر استعمال کرنا چاہیے یہ ایک بہترین کلینزر ہے۔۔۔ نیز یہ ڈیڈ سکن کو بھی ریموو کرتا ہے
9۔سردیوں میں تقریباً ہر دوسرے دن رات میں سونے سے پہلے چہرے پر سٹیم ضرور لینی چاہیے اس سے چہرے پر قدرتی گلو آتا ہے۔۔۔
10۔ رات میں سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں شیمپو اود لیموں کا رس ڈال کر دس منٹ تک ان میں ہاتھ اور پاوں دبو کر انہیں سکربر سے رب کر کے دھو کر سونے سے محض چند دنوں میں آپ اپنے ہاتھوں اور پاوں کی جلد کو خوبصورت اور بہتریں پائیں گے۔۔۔
یہ چند ٹپس ہیں جن پر عمل کر کے لڑکیاں اور بالخصوص ہاوس وائفز سردیوں میں اپنی سکن کا بہت اچھے سے خیال رکھ سکتی ہیں۔۔

No comments