How to control over eating and loss weight during winters by Umme Hania
How to control over eating and loss weight during winters by Umme Hania
۔
اسلام علیکم۔۔۔۔
چونکہ سردیوں کا موسم شروع ہو گیا ہے اور یہ موسم اپنے ساتھ ساتھ بہت سی سستی اور کاہلی لے کر آتا ہے۔۔۔ جس میں لحاف چھوڑنے کا دل نہیں چاہتا۔۔۔۔ صبح جلدی اٹھنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔۔۔ سردی کی شدت زیادہ ہوتی ہے تو ہم بہت سست محسوس کرتے ہیں۔۔۔ بار بار بھوک لگتی ہے۔۔۔ ہم اوور ایٹ کرتے ہیں۔۔۔ ہائی کیلوریز کھانے زیادہ کھاتے ہیں۔۔۔ نیز اس موسم کو شادیوں کا موسم کہا جاتا ہے شادیوں اور فنگشنز کے پیور دیسی پکوان کھا کھا کر ڈائٹ کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔۔۔ اور وزن بڑھنے لگتا ہے۔۔۔
نیز سردیوں میں سردی کی شدت کے باعث ورک آوٹ تو دور صرف واک کرنے تک کا دل نہیں چاہتا۔۔۔ پھر ایسے میں جیکٹس اور سویٹرز کے نیچے وزن کتنا بڑھا کچھ پتہ بھی نہیں چلتا۔۔۔ اور یوں ہم بہت آسان طریقے سے اپنا وزن بڑھاتے جاتے ہیں۔۔۔
تو آج کی ویڈیو میں میں آپ سے چند ٹپس شیئر کرنے جا رہی ہوں جس کی بیس پر آپ سردیوں میں بھوک کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔۔۔ اوور ایٹنگ سے بچ سکتے ہیں اور اپنا وزن بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔۔۔
So Let's get Started....
سردیوں کے موسم میں پانی کا استعمال چونکہ کم کیا جاتا ہے تو اسکی وجہ سے بھوک زیادہ لگنے لگتی ہے اور بار بار لگتی ہے ۔۔۔ جسکی وجہ سے بہت تیزی سے وزن بڑھنے لگتا ہے تو اس کے لئے
01۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔۔۔ اگر ویسے یاد نہیں رہتا تو ریمائنڈر سیٹ کریں اور ہر کچھ دیر بعد پانی پیئیں۔۔۔ اور کوشیش کریں کے شام چھ بجے سے پہلے پہلے آپ دو سے تین لیٹر پانی کی انٹیک کو مکمل کر لیں۔۔۔ اس سے ہم ہائیڈریٹڈ رہتے ہیں اور بھوک کی شدت کنٹرول رہتی ہے۔۔۔
02۔ ماہریں کے مطابق سردیوں میں آپکے کھانے کا شیڈیول یہ ہونا چاہیے۔۔۔ کہ ناشتہ صبح سات سے آٹھ تک پھر لنچ بارہ سے ایک تک اور ڈنر رات چھ یا سات بجے تک کر لینا چاہیے۔۔۔ لیکن اگر آپ وورکنگ وومن ہے اور ورکنگ پلیس کے باعث اس رول کو فالو نہیں کر سکتے تو پھر آپ اس ٹائم ڈیوریشن کے حساب سے اپنا ٹائم مینج کر سکتے ہیں۔۔۔ اور اگر آپکو بار بار بھوک لگتی ہے تو اپنے کھانے کے پورشن کو کنٹرول کریں۔۔ بار بار کھائیں لیکن تھوڑا تھوڑا۔۔۔۔
03۔ اپنے کھانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔۔۔ مطلب کھانے کے ایک ایک نوالے کو اچھے سے چبا کر آہستہ آہستہ کھانا چاہیے۔۔۔ کیونکہ اس کے پیچھے بھی ایک سائنس ہے۔۔۔ جسکے مطابق ہمارے سٹمک سے ہمارے مائنڈ تک سگنل جانے میں کے کھانے کی طلب پوری ہو چکی ہے کم سے کم
بھی پندرہ سے بیس منٹ لگتے ہیں۔۔۔ اور تب تک جلدی جلدی کھاتے ہم اوور ایٹنگ کر چکے ہوتے ہیں جسکا احساس ہمیں بعد میں ہوتا ہے۔۔۔ اس لئے کھانا ہمیشہ آرام سکون سے چبا چبا کر کھانا چاہیے اس طرح سے ہم کم کھانا کھانے سے بھی سیٹیسفائڈ ہو جاتے ہیں۔۔۔
04۔ سردیوں میں چونکہ ہم خود کو گرم رکھنے کے لئے گرم چیزوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو اس کے لئے بانسبت چائے اور کریم کافی کے گرین ٹی اور بلیک کافی کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔۔۔اس سے جسم کا ٹمریچر بھی ٹھیک رہتا ہے اور یہ ویٹ لاس میں بھی مدد دیتی ہیں۔۔۔
05۔ سردیوں میں میٹھی چیزیں یا زیادہ ہیوی چیزیں جیسے گاجر کا حلوہ دیسی گھی کے پکوان سے اجتناب کرنا چاہیے۔۔۔ اور اگر استعمال کی بھی جائیں تو ان چیزوں کےمعاملے میں پورشن کنٹرول کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔۔۔
06۔ سردیوں میں بے وقت بھوک کے علاج کے لئے نٹس بھنے ہوئے چنے اور مونگھ پھلی کو سنیک کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔۔ اور انکا استعمال بھی ایک مٹھی کے برابر ہی کرنا چاہیے۔۔۔
07۔ زیادہ سے زیادہ ایکٹو رہ کر بھی ہم اپنا وزن کافی حد تک مینٹین کر سکتے ہیں۔۔۔
8۔ آخری ٹپ کے ایک بھرپور نیند لینا بہت ضروری ہے۔۔۔ رات میں جلدی سونے اور کم سے کم بھی سات گھنٹوں کی نیند لینے سے ایک تو چونکہ ہم رات میں جلدی سونے سے اوورایٹنگ سے بچ جاتے ہیں ۔۔۔ دوسرا نیند پوری لینے سے صبح ہم خود کو فریش محسوس کرتے ہیں۔۔۔ تو ایک مکمل نیند لینا اوور ایٹنگ سے بچنے اور ویٹ لاس کے لئے بہت ضروری ہے۔۔۔

No comments