Header Ads

How to get rid of back pain by Umme Hania


 How to get rid of back pain by Umme Hania

اسلام علیکم!


کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکائت ہے۔  اور ایک ریسرچ کے مطابق  پندرہ سے پینتالیس سال کے لوگوں میں عموما یہ مرض پایا جاتا ہے۔ عورتیں اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔۔۔ آج یہاں ہم اسکی کچھ اہم وجوہات اور
 اسکے بنیادی علاج کو ڈسکس کریں کے نہایت سادہ اور آسان طریقے سے۔۔۔ کمپلیکس طریقوں میں ہم نہیں گھسیں گئے۔۔۔۔
تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں اسکی وجوہات پر کہ یہ مرض لاحق کیوں ہوتا ہے۔۔۔ دراصل جب میں سٹودینٹ لائف میں تھی تو میری اپر بیک یعنی کے کمر کے اوپر والے حصے میں ریڈھ کی ہڈی میں بہت درد ہوتا تھا۔۔  اور مجھے یاد ہے کے میں تین گھنٹے کا پیپر حل کرتے اس تکلیف کے باعث شدید جھنجھلا جاتی تھی۔۔۔ اگر تب کی بات کروں تو تب اکثر اپنا یہ مسلہ شیئر کرنے پر مجھے سننے کو ملتا تھا کہ ویکنیس ہے۔۔۔ تم کھاتی پیتی نہیں کچھ اس لئے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اور وہ عمر ایسی تھی جب اس مسلے کو میں نے سیریس لیا بھی نہیں۔۔۔
اور اگر اب کی بات کروں تو اب میری لوئر بیک یعنی کے کمر کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے۔۔۔ عموماً نہیں لیکن جب ہوتا ہے تو شدت اختیار کر جاتا ہے۔۔۔ اور مزے کی بات ہے کہ اب اپنی یہ مرض شیئر کرنے پر مجھے جو سننے کو ملتا ہے وہ بہت انٹرسٹنگ ہے۔۔۔ ماشاللہ سے ہمارے دیسی ڈاکٹرز یعنی کے بڑوں کے پاس بھی بہت علم ہے۔۔۔
اب سننے کو یہ ملتا ہے کہ بچوں کے بعد اکثر کمر درد کی تکلیف ہو جاتی ہے۔۔۔ یہ نیچرل ہے ۔۔۔ واو
مطلب گل ای مک گئ۔۔۔
اس لئے میں نے اس مسلے پر باقاعدہ خود ریسرچ کی اور اپنے جیسے اس مرض سے لاحق تمام بندیوں کے لئے میں اسے آسان الفاظ میں بیان کروں گی کیونکہ کمپلیکس چیزیں مجھے بھی اپیل نہیں کرتیں۔۔۔ سو

کمر  درد کی وجوہات 
کمر کے پٹھوں کا کھنچاؤ: یہ کمر درد کی وجوہات میں سب سے عام وجہ ہے جو کسی بھاری وزن کے غلط طریقے سے اٹھانے یا کمر کو جھٹکا لگنے سے جنم لیتی ہے۔ یہ بہت زیادہ جسمانی مشقت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے؛ 

 تا دیر بیٹھے رہنا یا بیٹھنے کا غلط انداز؛ 

کمر کی قدرتی ساخت میں کسی خرابی کا واقع ہو جانا

یعنی کے اگر آپ جھک کر کام کرتی ہیں تو اس سے آپکو کمر درد کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے۔۔۔ نیز اکثر ہم غلط طریقے سے بیٹھ کر سر جھکا کر موبائل استعمال کرتے ہیں یا لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں اس سے ہمارا پوسچر ڈسٹرب ہوتا ہے اور کمر درد کے مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ غلط انداز میں وزنی چیز اٹھانے یا گھسیٹنے یا جھک کر بچے کو اٹھانے سے بھی عموماً یہ درد جاگ اٹھتا ہے۔۔۔
غلط طریقے سے الٹا لیٹ کر ایک ہی طریقے سے ساری رات سونے سے بھی کمر درد شروع ہو جاتا ہے۔۔۔۔
اسکے علاوہ بیلنس ڈائیٹ نا لینے سے بھی اسکی شکایت ہو سکتی ہے۔۔۔
سب سے آخر میں وزن زیادہ ہونے سے بھی اکثر کمر درد رہتا ہے۔۔۔
یہ اسکی بنیادی وجوہات ہیں اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی مہروں کی ہڈی یا ان میں موجود ڈسک میں بھی خرابی کے باعث کمر درد ہوتا ہے یہ چیز کمپلیکس وجوہات کی طرف چلی جاتی ہے جس کا بہترین علاج تو ڈاکٹر سے رجوع کر کے ہی مل سکتا ہے۔۔۔

اب ان بنیادی وجوہات کے باعث ہونے والے درد کے علاج کے بارے میں بات کرتے ہیں۔۔
سب سے پہلے تو اپنے بیٹھنے کا انداز درست کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہمارا پوسچر خراب نا ہو۔۔۔
سیدھا اس انداز میں بیٹھنا ہے کے موبائل استعمال کرتے وقت گردن نا جھکانی پڑے موبائل یا لیپ ٹاپ ہمارے آنکھوں کے بالکل سامنے ہو۔۔۔۔
نیز صوفے یا کرسی پر بیٹھتے وقت کمر کے پیچھے ایک آرام دہ کشن رکھ لینا چاہیے۔۔۔
2۔  جھک کر کام کرنے سے گریز کرنا چاہیے اس کے برعکس ایسے جھکاو والے کاموں کو کرنے کے لئے کرسی کا استعمال بہتر ہے ایسے کام جھکنے کی بجائے کرسی پر بیٹھ کر کرنے چاہیے اس سے کمر کو بار بار جھکانا نہیں پڑتا۔۔۔
3۔ سوتے وقت اپنی پوزیشن کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور کمفرٹیبل تکیہ استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
4۔ ڈائیٹ کے بیلنس استعمال سے بھی کمر درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔۔۔ جس میں دودھ سب سے بہترین آپشن ہے۔۔۔ کیونکہ اس میں کیلشیم ہوتا ہے اور وہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔۔۔
لیکن ہمارا ایک مسلہ یہ ہے کہ ہمیں پتہ سب ہوتا ہے لیکن ہم امپلیمنٹ نہیں کرتے۔۔۔
جیسے میں خود ہوں۔۔۔ دودھ پینا چھوڑے مجھے عرصہ ہو گیا۔۔۔ دودھ بچوں کو دیا جاتا ہے۔۔۔ بارہا چیزوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود میں نہیں پیتی ۔۔۔ 
کیوں۔۔۔
کیونکہ وہ میری پراریٹز میں نہیں رہا اس کے برعکس مجھے چائے جتنی مرضی پلا لو۔۔۔ لیکن یہ ایک غلط طریقہ کار ہے جسے فکس کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ اب میں کوشیش کرتی ہوں کے رات میں سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ کا ضرور لوں۔۔۔
اور ایسی ہی بہت سی غلطیاں ہم کرتے ہیں اپنی ڈائٹ میں۔۔۔ جانتے بوجھتے ہیلڈی چیزوں کی بجائے ان ہیلڈی چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں۔۔  جسے صرف فکس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
5۔ کمر درد کی شکایت کو مخصوص ایکسرسائز کی مدد دے بھی کافی افاقہ ہوتا ہے۔۔۔ جیسے زمین پر سیدھے لیٹ کر ایک ٹانگ کو بینڈ کر کے سینے سے لگانا اور دوسری کو سیدھا ہی رکھنا۔۔۔ اس دوران آپکی کمر بالکل زمین سے لگی ہونی چاہیے۔۔۔ اس ایکسر سائز سے کافی افاقہ ہوتا ہے ۔۔۔
اور ایسی ہی بہت سی ایکسرسائز نیٹ پر بھری پڑی ہیں۔۔۔
اور اسکا آخری اور سب سے اہم علاج ہے موٹاپے سے چھٹکارا۔۔۔ وزن کم کرنے سے بھی اس درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔۔۔
میرے کیس میں میرا کمر درد مشروط ہے زیادہ وقت بیٹھ کر اور غلط طریقے سے بیٹھ کر کام کرنے سے۔۔۔ اس کے علاوہ جھکنے یا غلط انداز میں وزنی چیزیں اٹھانے سے۔۔۔ جسے اب میں کافی حد تک فکس کر چکی ہوں۔۔۔ آپکو کس وجہ سے یہ شکایت لاحق ہوتی ہے شیئر ضرور کریں۔۔۔


 Related Articles۔۔







No comments

Powered by Blogger.
4