How to declutter and organize your home by umme Hania
How to declutter and organize your home by umme Hania
اسلام علیکم۔۔۔
آج کی ویڈیو بالخصوص ہاوس وائفز کے لئے بہت خاص ہے۔۔۔
In this vedio we are going to share with you tips about Decluttering and organizing of home
سب سے پہلے تو یہ کہ ڈی کلٹرنگ کیوں ضروری ہے۔۔۔
لیکن اس سے بھی پہلے کہ یہ ہوتی کیا ہے؟؟؟
ہمارے گھر میں موجود وہ تمام سامان جو ہمارے کام نہیں آ رہا لیکن وہ پھر بھی ہمارے گھر میں موجود ہے اسے آسان الفاظ میں ہم کاٹھ کبار کہہ سکتے ہیں۔۔۔ لیکن ہمیں یہ لگتا ہے کہ یہ کبھی نا کبھی ہمارے کام آ سکتا ہے اس لئے ہم سالوں اسے اپنے ساتھ باندھے رکھتے ہیں۔۔
یہ چیز کبھی بھی ہمیں ڈی کلٹرنگ کرنے نہیں دیتی۔۔۔
کلٹر یعنی کے کاٹھ کبار پرابلم کب بنتا ہے؟؟؟
اس کو آسان طریے سے سمجھتے ہیں۔۔ فرض کریں کہ کوئی ہینڈ بیگز ہیں یا جوتے ہیں یا پھر کچھ کپڑے جو ہم پہن نہیں رہے لیکن اسکے باوجود وہ ہماری الماری میں موجود ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ کبھی نا کبھی ہمارے کام آ جائیں گئے۔۔۔
لیکن اس اپروچ سے پھر بہت سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔۔۔
جیسے الماریاں منہ تک بھری رہتی ہیں۔۔۔ اور ہمیں ہماری نئ چیزیں اس میں رکھنے کو جگہ نہیں ملتی۔۔
اس سے میس سا کریٹ ہونے لگتا ہے۔۔۔
اورگنایشن کا کباڑا ہو جاتا ہے۔۔۔
نئ ہرانی چیزیں آپس میں مکس ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت کچھ بھی ٹائم سے نہیں ملتا۔۔۔
اس سے جب ہم اس جگہ پر جاتے ہیں بے ترتیبی دیکھ کر سر درد کرنے لگتا ہے۔۔۔
بے ترتیبی ویسے بھی دماغ پر اچھا تاثر نہیں ڈالتی۔۔۔
ہمیں غصہ آنے لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ہمیں اپنا گھر ڈی کلٹر کیوں کرنا چاہیے۔۔۔
ہمیں اپنے گھر کی کمروں کی اور کچن اسیسریز کی ڈی کلٹرینگ ٹائم تو ٹائم کرتے رہنا چاہیے۔۔۔
کیون۔۔۔۔
کیونکہ اس سے ہمارا سٹریس ریلیف ہوتا ہے۔۔
پرانی چیزوں کو نکالنے سے بہت ساری جگہ بچ جاتی ہے جو ہمارے پاس پہلے موجود نہیں ہوتی۔۔۔ اور اس طرح سے ہم اس جگہ کو اپنی موجودہ چیزوں کو آرگنائز کرنے میں صرف کر سکتے ہیں۔۔۔
جب گھر آرگنائز ہو اور ہر چیز ترتیب سے پڑی ہو تو اسکے دماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔۔
ہوم آرگنائزیشن ہمیں پازیٹیویٹی اور انرجی عطا کرتی ہے۔۔۔
ہم زیادہ ایکٹو طریقے سے اپنے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔۔۔
لیکن یہاں پر سب سے بڑا اور اہم سوال یہ ہے کہ ہم ڈی کلٹرنگ کریں کیسے۔۔؟؟؟
دراصل ہمارے ساتھ ہوتا کیا ہے کہ کئ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم استعمال نہیں کر رہے ہوتے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ انکی ہمیں ضرورت پڑ سکتی ہے۔۔۔ ایسی چیزوں کا ایک بیگ بڑھ کر ہم کمرے کے کسی کونے میں رکھ دیتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ اسی طرح کے سامان سے ہم وقتاً فوقتاً اس بیگ کے اوپر مزید بیگ رکھتے جاتے ہیں۔۔۔ لیکن ان بیگز کو کھول کر استعمال کرنے کی باری کبھی نہیں آتی۔۔۔
لیکن جب بھی انہیں ڈی کلٹر کرنے کی باری آتی ہے تو ہم انہیں ڈی کلٹر کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے کہ کبھی نا کبھی ہم اس سامان کو استعمال کریں گے۔۔۔ یوں وہ سامان اکھٹا ہوتے ہوتے بے ترتیبی پھیلانے لگتا ہے اور ہم آتے جاتے اس سامان سے نظریں چرانے لگتے ہیں۔۔۔
اسے ڈی کلٹر کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ جو سامان آپ نے کافی عرصہ سے سمبھال کر رکھا ہے اسکے بارے میں یہ دیکھیں کہ آپکو اس سامان کو رکھے کتنا عرصہ ہو گیا ہے۔۔۔
اگر تو اس سامان کو اپنے پاس رکھے ہوئے آپکو ایک سال ہو چکا ہے۔۔ لیکن آپ نے ابھی تک اس ایک سال کے دوران اسے استعمال نہیں کیا تو یقین مانیے آپ آگے بھی اسے استعمال کرنے والے نہیں تو آپ اسے ڈی کلٹر کر سکتے ہیں۔۔۔
جیسے مثال کے طور پر جب بچوں کی واٹر بوتل کا اوپر والا دھکن ٹوٹ جاتا ہے تو میں وہ بوتل سمبھال کر رکھ لیتی تھی کہ میں اسکا کوئی ڈی آئے وائے بناوں گی۔۔۔
دیکھتے ہی دیکھتے ان بوتلز کی تعداد زیادہ ہونے لگی کیونکہ بچے سکول آتے جاتے اکثر انکے دھکن توڑ دیتے اور یوں انہیں نئ بوتل لے دی جاتی۔۔۔
لیکن ان بوتلز کو میرے پاس پڑے پڑے کافی عرصہ ہونے لگا تو میں نے وہ ساری بوتلز اٹھا کر ڈی کلٹر کر دی کیونکہ میں اسے استعمال کرنے کے بارے میں ہمیشہ سوچتی ہی رہتی تھی۔۔۔
اس سے میرا وہ پورا دراز بھی فارغ ہو گیا جو ہمیشہ ان بوتلز کی وجہ سے جگہ گھیرے رکھتا تھا۔۔۔اب انہیں میں اپنی استعمال کی اشیا کے لئے استعمال کرتی ہوں۔۔۔
ڈی کلٹرنگ کرتے ہوئے اپنی اچھی کندیشن کا سامان ڈونیٹ کر دینا چاہیے۔۔۔ کیونکہ کئ دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جو چیز آپکے لئے بے کار ہو جاتی ہے وہ کسی دوسرے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔۔۔ جیسے ہر سال جب اگلی کلاس میں ہونے پر بچوں کے نئے سکول بیگز اور دوسری سٹیشنری جیسے جومیٹری کلرز اور پاوچ وغیرہ آتے ہیں تو پچھلے بھی اتنی خراب حالت کے نہیں ہوتے تو وہ ہماری ہاوس ہیلپر لے جاتی ہے۔۔۔
یعنی ایک چیز جو آپکے لئے کام کی نہیں رہی وہ کسی دوسرے کے بہت کام کی ہوتی ہے۔۔۔
اس لئے ٹائم ٹو ٹائم ایکسٹرا چیزیں ڈونیٹ کرتی رہنی چاہیے۔۔۔
جب پورے گھر کی ڈی کلٹرنگ کرنی ہو تو اس ٹاسک کو چھوٹے چھوٹے پارٹس میں تقسیم کر دینا چاہیے۔۔۔
جیسے پورا گھر ڈی کلٹر کرنے سے پہلے ایک ایک کمرا ڈی کلٹر کرنا چاہیے اور ایک کمرا بھی ڈی کلٹر کرنے سے پہلے اسے مختلف حصوں میں تقسیم کر لینا چاہیے۔۔۔
جیسے جب میں گھر کی ڈی کلٹرنگ شروع کرتی ہوں کوئی سا بھی ایک کمرا منتخب کر کے اسے دو تین حصوں میں تقسیم کر لیتی ہوں۔۔
جیسے ایک دن اپنی وارڈروب ڈی کلٹر کر لی۔۔
اگلے دن ڈریسنگ ایریا۔۔۔
پھر بچوں کی کبرڈ۔۔۔
پھر کچن کی باری آ گئ
اور یوں باری باری پورا گھر بہت آسانی سے ڈی کلٹر ہو جاتا ہے۔۔۔
اور جب گھر ڈی کلٹر ہو جاتا ہے تو بہت سے جگہ بچ جاتی ہے۔۔ ہم گھر کو اچھے سے آرگنائز کر پاتے ہیں۔۔۔ اور آرگنائز اور کلٹر فری گھر اس ہاوس وائف کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے ۔۔ اور آرگنائز گھر میں بیٹھ کر آپ زیادہ پازیٹیویٹی اور انرجی سے اپنے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔۔۔

No comments