How to stay away from procrastination | How to get away from procrastination | by Slimandfit
How to stay away from procrastination | How to get away from procrastination | by Slimandfit
تعارف۔۔۔۔۔
سب سے پہلے تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ پروکیسٹینیشن کہتے کسے ہیں۔۔۔۔
کسی کام کو بار بار ٹالٹے رہنے کی عادت یا اپنا کام کرنے کو دل نا چاہنا پروکیسٹینیشن کہلاتا ہے۔۔۔
پروکیسٹینیش کا شکار ہم سب ہوتے ہیں۔۔۔ کچھ کم تو کچھ زیادہ۔۔۔
دراصل اسکی بھی کچھ وجوہات ہوتی ہیں جنکی بنا پر ہم پروکیسٹینیٹ ہوتے ہیں۔۔۔
جس میں سے کچھ ہم ابھی ڈسکس کریں گے اور یہ بھی کہ اس سے دور کیسے رہا جائے۔۔
۔
پروکیسٹینیشن کی وجوہات
پروکیسٹینیشن کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آپ بہت تھک چکے ہوں جس کی وجہ سے آپکا وہ کام کرنے کو دل نا چاہ رہا ہو اور آپ اس کام کو مسلسل ٹال رہے ہوں ۔۔۔نمبر 2۔
ہوسکتا ہے ہم ایک روٹین کو مہینوں سے یا ہفتوں سے یا کئ دنوں سے فالو کر رہے ہوں تو ایسے میں توقع کی جا سکتی ہے کہ ہم اس روٹین سے اکتا جائیں یا اندر سے ہمارا دل مزید وہ کام کرنے کو نا چاہ رہا ہو تو ہم ایک فکس روٹین سے اکتا کر بھی کاموں کو ٹالنے لگتے ہیں۔۔۔ ایسا ہاوس وائف کے ساتھ گھریلو کاموں میں بھی ہو سکتا ہے یا سٹوڈینٹس اور آفس ورک کے لیے بھی۔۔۔
تیسری وجہ بہت common ہے۔۔
اس میں زیادہ تر ہم سیلف سیٹیسفیکشن کے لئے ڈسٹریکشنز میں کھو کر کاموں کو ٹالتے ہیں۔۔۔ جیسے سوشل میڈیا سکرول ڈاوں کرتے ہوئے یا گیم کھلتے ہوئے نیٹ فلکس دیکھتے ہوئے وغیرہ اور یہ پروکیسٹینیشن کی سب سے خطرناک قسم ہے۔۔۔ اس میں ہم اپنا بہت سارا وقت فضول کے کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں۔۔۔
یہ تو ہو گئ پروکیسٹینیشن کی وجوہات۔۔
۔
پروکیسٹینیشن کا حل
اب ہم اسکے سولیوشنز کی طرف بڑھتے ہیں۔۔۔اسے ہم سٹیپ بائے سٹیپ انکی وجوہات کی بنا پر حل کرتے ہیں۔۔
اگر تو آپ پروکیسٹینیشن کا شکار تھکاوٹ کی وجہ سے ہو رہے ہیں ۔۔۔ یعنی کہ آپ نے بہت سا کام کیا ہے اور آپ بہت تھک چکے ہیں اور مزید کوئی کام نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ کام بھی ضروری ہے ۔۔
تو اس کے لئے شروع کے پانچ منٹ بہت اہم ہیں۔۔۔
اسےزرا گہرائی میں جا کر سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔۔ دراصل کام کرنا ہمارا مسلہ نہیں ہوتا۔۔۔ اس کام کے لئے خود کو آمادہ کر پانا اصل مسلہ ہوتا ہے۔۔
یعنی کے مثال کے طور پر میں چونکہ میں ایک رائٹر ہوں اور لکھنا میرا پیشن ہے ۔۔ تو جب میں پروکیسٹینیشن کا شکار ہوتی ہوں تو لکھنا میرا مسلہ نہیں ہوتا۔۔۔ میں بس لکھنا شروع کرنے کے لئے خود کو آمادہ نہیں کر پاتی۔ تو اس کے لئےاگر میں شروع کے پانچ منٹ خود پر محنت کر لوں یعنی کے زبردستی لکھنے کے لئے بیٹھ جاوں اور جیسے تیسے کر کے لکھنا شروع کر دوں تو نوےفیصد امید ہے کہ میں ایپی لکھ کر ہی اٹھوں گی
اور اگر آپ پروکیسٹینیٹ ہو رہے ہیں ایک لگی بندھی روٹین کی وجہ سے۔۔۔ ایک ہی کام کو بار بار کر کر کے اگر آپ اپنے دماغ کو زرا فریش کرنا چاہتے ہیں یا اس روٹین سے اکتا گئے ہیں تو میرا خیال ہے کہ آپکو خود کو ایک چھوٹا سا بریک دے دینا چاہیے۔۔۔
لیکن اس کے باوجود اگر آپ پروکیسٹینیٹ ہو رہے ہیں یا آپکا کام متاثر ہو رہا ہے تو آپکو کچھ موٹیویشنل سننا یا پڑھنا چاہیے۔۔ اس سے ہمیں یکدم ہی ایک کک ملتی ہے اور ہم واپس ٹریک پر آ جاتے ہیں۔۔۔۔
لیکن اگر آپ ڈسٹریکشنز کی وجہ سے پروکیسٹینیٹ ہو رہے ہیں تو آپکو اپنا ایک فکس ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا چاہیے. ۔
اپنی ٹو دو لسٹ تیار کرنی چاہیے۔۔ کیونکہ اگر کاموں کو ارگنائز کر دیا جائے تو بھی وہ بہت سمود وے میں ہوتے چلے جاتے ہیں۔۔
سبھی دسٹریکشنز کو کام کے وقت بند کر کے ایک سائیڈ پر رکھ دینا چاہیے. موبائل کی نوٹیفکیشن بیل بند کر دینی چاہیے اس سے آپ کے نوے فیصد چانسسز ہیں پروکیسٹینیشن سے بچنے کے۔۔۔
یہ ساری کی ساری ٹپس میرے پرسنل ایکسپیرنس کی بیس پر ہیں۔۔۔ مطلب مجھے خود فیس کرنی پڑیں اور میں نے انکا آسان سے آسان حل تلاشنے کی کوشیش کی۔۔
آپکو اس کے علاوہ اگر پروکیسٹینیشن سے بچنے کا کوئی اور طریقہ پتہ ہے تو شیئر ضرور کریں۔۔۔
امید ہے کہ آپ کو آڑٹیکل پسند آیا ہوگا۔۔۔ آپکو ان میں سے کونسی ٹپ اچھی لگی کمنٹ سیکشن میں بتائیے گا ضرور۔
procrastination | procrastination motivation| procrastination TEDx talks | procrastinate |procrastination meaning |procrastinating
#procrastination #Slimandfit #whatisprocrastination #whydoyouprocrastinate #Howtostopprocrastination #killprocrastination #howtoavoidprocrastinationduringstudy #thingsthathelpmeavoidprocrastination
#simplewaytoendprocrastinationandlaziness
#thekeytounderstandingandovercomeprocrastination
How to stay away from procastinatio...

No comments