Header Ads

Seven Useful Tips For a Hectic-free Morning for the Housewife by Umme Hania


 

Seven Useful Tips For a Hectic-free Morning for the Housewife  by Umme Hania

,اسلام علیکم۔۔۔
ایک ہاوس وائف کی زندگی مصروفیت سے بھرپور ہوتی ہے۔۔ وہ صبح سے لیکر شام تک ، چوبیس گھنٹے سال کے تین سو پینسٹھ دن بنا کسی چھٹی کے اپنے ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔۔۔
ایسے میں اگر وہ اپنے انہیں کاموں میں تھوڑی سی ایڈجسٹمنٹ کر لے اور اسے زرا منظم طریقے سے سر انجام دیا جائے تو ہاوس وائفز اپنے لئے بھی بہت سا وقت بچا سکتی ہیں۔۔۔

صبح کا وقت جہاں فل آف انرجی ہوتا ہے وہیں وہ کاموں کی بے ترتیبی کی وجہ سے بہت سٹریس فل بھی ہو جاتا ہے۔۔ تو ایسے میں صبح کے وقت کو ہیکٹک فری کیسے  بنایا جائے۔۔۔
تو اسی سے ریلیٹڈ آج میں کچھ امیزنگ ٹپس شیئر کرنے جا رہی ہوں۔۔۔ جس سے کسی بھی ہاوس وائف کی صبح ہیکٹک فری ہو سکتی ہے اور وہ اپنے لئے بھی بہت سا وقت بچا سکتی ہیں۔۔۔
1۔ صبح کے وقت کو اپنے لئے ریلیکس بنانے کے لئے 
اسے میس فری اور آرگنائز بنانے کے لئے بہت ضروری ہے اپنا نوے فیصد کام رات میں ہی ختم کر لیا جائے۔۔۔ اس سے صبح میں آپ بہت ریلکس فیل کرتے ہیں۔۔۔

2. صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے چونکہ کچن میں جایا جاتا ہے۔۔۔ میرے کیس میں تو ایسا ہی ہے کیونکہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے مجھے ایک گلاس گرم پانی کا پینا ہوتا ہے۔۔۔ اس لئے میں سب سے پہلے کچن میں ہی جاتی ہوں۔۔۔
تو ایسے میں اگر کچن صاف ستھرا ہو تو دماغ پر ایک اچھا تاثر پڑتا ہے ہر چیز سلیقے سے اپنی جگہ ہر ہوتی ہے تو پھر سب کچھ آسانی سے مینج ہو جاتا ہے۔۔۔ اسکے برعکس اگر کچن میسی ہو تو صبح صبح ہی ایک بوجھ سا پڑنے لگتا ہے دماغ میں۔۔۔
اس لئے دوسری ٹپ یہ ہی ہے کے رات میں سونے سے پہلے کچن کو اچھے سے صاف کریں۔۔۔ رات کے برتن رات میں دھو کر کچن کاوئنٹر اور سٹوک کو اچھے سے صاف کر کے کچن سے نکلیں۔۔۔

3. کئ دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم کوکنگ کر رہے ہوں یا چائے بنا رہے ہوں تو عین وقت پر جب وہ چیز کوکنگ میں شامل کرنے کے لئے اسکا کنٹینر کھولا جاتا ہے تو سامنے کینٹینز خالی ہو تو اچھی خاآی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے۔۔۔ عین اسی وقت کینٹینر ری فل کرنے میں وقت بھی درکار ہوتا ہے ور کوکینگ کے متاثر ہونے کیساتھ جھنجھلاہٹ الگ ہوتی ہے۔۔۔ اور صبح کا وقت اتنا مصروف ترین ہوتا کے کہ تقریبا سب کے ناشتہ کر کے سکول کالجز اور آفس جانے کا وقت سیم ہوتا ہے تو ایسے میں یہ چیز کافی پرابلم کریٹ کرتی ہے
اس لئے رات میں ہی کچن سے نکلنے سے پہلے ابھی کنٹینرز چیک کر کے انہیں ری فل کر لینا چاہیے ۔۔۔

4۔ صبح کو ہیکٹک فری بنانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ چھوٹے سکول گوئنگ بچوں کی مائیں جیسے کے میں ہوں۔۔۔ انہیں چاہیے کے بچوں کے یونیفارم رات میں ہی پریس کر لیں اور انکی سبھی چیزیں رات میں ہی مکمل کر کے رکھ دیں جس سے صبح کے وقت کافی سہولت رہتی ہے اور ایک ہربونگ نہیں مچتی۔۔۔
5۔ رات میں سونے سے پہلے پورے گھر کا ایک چکر لگا سارا بکھیرا سمیٹ دینا چاہیے۔۔۔ بچوں کے ٹوائز انکی باسکٹ میں رکھ کر ہر چیز سیٹ کر کے میٹس یا رگز کو اٹھا کر رکھ دینا چاہیے اس سے صبح صبح گھر زرا صاف ستھرا لگتا ہے پازیٹو وائبز آتی ہیں اور صفائی کرنے میں کافی آسانی رہتی ہے ۔۔۔

6۔ ہاوس وائفز کو گھر میں رولز سیٹ کرنے چاہیے جسکے مطابق بچے اپنا بکھیرا خود سمیٹیں اور چھوٹے چھوٹے کاموں میں ان سے ہیلپ لیں۔۔۔ ا سے ایک تو ہاوس وائف کو کافی سہولت رہتی ہے دوسرا بچوں میں بھی احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔

7۔ لاسٹ ٹپ۔۔ ایک ہیکٹک فری روٹین کے لئے ضروری ہے کے ہفتے کے کسی ایک دن یا بالخصوص ویک اینڈ پر لہسن ادرک سبز اور سبز مرج وغیرہ کو چاپ کر کے ٹماٹر کی پیوری بنا کر پورے ہفتے کے لئے سٹور کر لیا جائے۔۔۔ اس کے بہت سے طریقے یوٹیوب پر بھی اویل ایبل ہیں س سے کوکنگ میں بہت آسانی رہتی ہے اور سب کچھ جھٹ پٹ تیار ہو جاتا ہے۔۔۔۔
یہ ٹپس آپکو کیسی لگیں فیڈ بیک ضرور دیں۔۔۔۔

No comments

Powered by Blogger.
4