Header Ads

New Year Resouotins | let's change your 2023 positively with Umme Hania


 New Year Resouotins | let's change your 2023 positively with Umme Hania

دیکھا جائے تو نیا سال کیا ہے۔۔۔
 صرف ایک ہندسہ ہی تو بدلہ ہے۔۔۔
 نیا کلنڈر ہی تو آیا ہے۔۔۔
اس میں ایسا کیا خاص ہے۔۔۔ جو ریزولوشنز لئے جائیں۔۔۔ پلانز اور گولز سیٹ کئے جائیں۔۔۔
لیکن یہ اور کچھ نہیں صرف خود کو پش کرنے کا ایک بہانا ہے۔۔۔
ایک بہانہ ہے اپنا مائنڈ سیٹ کرنے کا اور خود کو ٹریک پر لے کر آنے کا۔
تو کیا آپ نے اپنے اس سال کے گولز سیٹ کئے۔۔۔
مگر اس سے بھی پہلے۔۔۔ کیا آپنے پچھلے سال سیٹ کئے گئے گولز کو اچیو کیا؟؟؟.
>
کوئی ایسی عادت جسے بنانے کا آپ نے ریزولوشن لیا تھا۔۔۔ کیا آپ اسے اچیو کرنے میں کامیاب ٹھہرے یا نہیں۔۔
اگر ہاں تو بہت اچھا۔۔۔ اور اگر نہیں۔۔۔ تو کوئی بات نہیں۔۔۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔۔۔ جب جاگو تب سویرا۔۔۔
اس سال خود سے کچھ ریزولوشن لیں۔۔۔ کچھ عادتیں بنانے کے اور کچھ چھوڑنے کے اور انہیں اچیو کرنے میں اپنا سو فیصد دیں۔۔۔
سب سے پہلا ریزولوشن تو میرے ساتھ لیں کہ ابھی ہم جو بھی ریزولوشن بنائیں کے اس کی عادت کو اپنائیں گے اور روٹین ٹوٹنے نہیں دیں گے۔۔۔
یہ روٹین ہی وہ واحد چیز ہے جو کسی انسان کو کامیاب بناتی ہے۔۔۔ 
ریزولوشنز ہر انسان کے مختلف ہو سکتے ہیں۔۔ لیکن یہ چار ریزولوشن تقریباً کامن ہیں۔۔
سو میں آپ سے اپنے پچھلے سال کا ایکسپرینس شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ نئے ریزولوشنز بھی لونگی۔۔۔ تاکہ آپ کو بھی اپنے ریزولوشنز سیٹ کرنے میں آسانی ہو۔۔۔
1۔ پر آتی ہے ہیلتھ۔۔۔ آپکی اپنی صحت۔۔۔ جو ٹھیک ہوگئ تو ہی کچھ اور ہوگا۔۔۔ چند سال پہلے میں نے بہت وزن گین کیا تھا۔۔۔ جسے دیکھتے یہ لگتا تھا کے اسے لاس کرنا نیکسٹ تو امپاسبل ہے۔۔۔ میرے پچھلے ویورز میری ویٹ لاس جرنی جانتے ہیں۔۔۔ شکر الحمدللہ کے میں اپنے ویٹ لاس کی جرنی میں کامیاب ٹھہری۔۔۔ کیسے میری فل جرنی یوٹیوب پر میرے چینل پر اویلیبل ہے۔۔۔
مگر میں نہیں سمجھتی کے ویٹ لاس کرنا کوئی آرٹ ہے۔۔۔ یہ کوئی بھی کر سکتا ہے۔۔۔
اصل آرٹ اس لاس کئے ویٹ کو مینٹین کرنا ہوتا ہے۔۔۔ اور میرے کیس میں سال کے بارہ ماہ یہ ہی جنگ چلتی رہتی ہے۔۔۔
تو اپنے ویٹ کو مینٹین رکھنے کے حوالے سے میں نے پچھلے سال کچھ ریزولوشن لئے تھے کہ میں صبح و شام آدھے آدھے گھنٹے کی واک کروں گی اور اپنی ڈائٹ کو بیلنس رکھوں گی۔۔ 2022 میں اسی فیصد میں اس ریزولوشن کو مکمل کرنے میں کامیاب رہی ۔۔۔ مطلب کئ دفعہ عادت ٹوٹی۔۔۔ کئ دفعہ نئے سرے سے اسے بنایا۔۔۔ یہ جنگ ابھی تک جاری ہے۔۔۔ اور اس سال میں اسے مزید موڈیفائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔۔ مختلف ہیلڈی ریسپیز اور مختلف ورک آوٹس کے ذریعے سے جسے میں ٹائم ٹو ٹائم آپ سب کے ساتھ اپنی یوٹیوب جرنی کے ذریعے سے شیئر کرتی رہوں گی۔۔۔
اب آپ ایک جرنل اور پنسل لے کر اپنے ہیلتھ کے متعلق اپنا ریزولوشن لیں۔۔۔
2۔ پر آتی ہے آپکی فیملی۔۔۔ سب کچھ بعد میں۔۔۔ آپکی فیملی آپکی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔۔۔ بالخصوص گرلز اور ہاوس وائفز کے لئے۔۔۔
جیسے کے میں خود ایک رائٹر ہونے کیساتھ ساتھ ایک ہاوس وائف اور ماں بھی ہوں تو میرے لئے میری پہلی ترجیح میرے بچے ہیں۔۔۔ 2۔ پر آتی ہے آپکی فیملی۔۔۔ سب کچھ بعد میں۔۔۔ آپکی فیملی آپکی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔۔۔ بالخصوص گرلز اور ہاوس وائفز کے لئے۔۔۔
جیسے کے میں خود ایک رائٹر ہونے کیساتھ ساتھ ایک ہاوس وائف اور ماں بھی ہوں تو میرے لئے میری پہلی ترجیح میرے بچے ہیں۔۔۔چوبیس  گھنٹوں کے دن میں سے میں واضح وقت بچوں کے لئے نکالتی ہوں۔۔۔ جن میں انہیں پڑھاتی میں خود ہوں اور اسکے علاوہ انکی ایکسٹرا ایکٹیویٹیز میں انکے ساتھ ساتھ ہوتی ہوں۔۔۔ جیسے انہیں کوئی بھی نیا ایکسپیریمنٹ کرنا ہو۔۔ کوئی ریسپی ٹرائے کرنی ہو یا کوئی ڈی آئی وائے ۔۔۔ میں اپنے سبھی کام چھوڑ کر پہلے انکی ہیلپ کرواتی ہوں۔۔۔  باقی سبھی کام چاہیے وہ میرا گھر ہو یوٹیوب یا میرے ناول کی قسط۔۔۔ وہ سب بعد میں آتا ہے۔۔۔ اس سال بھی میری فیملی میرے لئے پہلی ترجیح پر ہے۔۔۔ اور بچوں کے ساتھ مزید انگیج رہنے کے لئے میں نے بہت سی ایکٹیویٹیز سوچ رکھی ہیں جن سے پہلے کی طرح آپ میرے یوٹیوب شارٹس سے مستفید ہوتے رہیں گے۔۔۔ جیسے میرے یوٹیوب چینل پر بچوں کی منی چیور نوٹ بک بنانے اور فن ٹائم میں ببل گنز پلینگ کی جو ویڈیوز ہیں وہ اسی مقصد کی وجہ سے بنائی گئ تھیں۔۔۔
اب آپ اپنی فیملی کے حوالے سے اپنا ریزولوشن لکھیں۔۔۔
نمبر 3 پر آتا ہےبحثیت مسلمان ہمارا اللہ سے تعلق۔۔۔ اس حوالے سے اگر میں اپنا پچھلے سال کا ریزولوشن بتاوں تو۔۔۔
میں الحمدللہ نمازیں سبھی ادا کرتی ہوں۔۔۔ لیکن قرآن پاک محض رمضان میں پڑھتی تھی۔۔۔ چاہیے ایک مکمل ہو جاتا یا دو۔۔ اس کے علاوہ عام روٹین میں میں محض چند اہم سورتیں پڑھتی تھی وہ بھی کئ کئ دن کے گیپ کے ساتھ۔۔  
لیکن پچھلے سال کے شروع میں میں نے خود سے ایک کمٹمنٹ کی تھی کے میں چاہے جتنا بھی مصروف ہوں روٹین چاہے جیسی بھی ہو میں روزانہ بلاناغہ قرآن پاک کی تلاوت کروں گی۔۔ چاہیے تھوڑی ہی سہی لیکن روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کروں گی ضرور۔۔۔
پھر ہوا یوں کے جس دن تو میں صبح اپنے وقت پر اٹھ جاتی اس روز تو میرے سبھی کام وقت پر ہو جاتے۔۔۔ لیکن جس روز زرا سا وقت اوپر نیچے ہو جاتا۔  تو چونکہ ہاوس وائفز کی صبح ویسے ہی بہت مصروف ہوتی ہے تو اس روز خاصی ہربونگ مچ جاتی۔۔ اور ایک چیز میں نے نوٹ کی تھی کے صبح کے وقت اگر میں قرآن پاک نا پڑھتی تو پھر سارے دن کے ہزاروں کاموں میں پھر وقت نکالنا بہتتتتت مشکل ہو جاتا۔۔۔
اس لئے جب کسی دن صبح کے وقت میں لیٹ بھی ہو جاتی تو دو سے چار منٹوں میں کم سے کم زیادہ نہیں تو ایک صفحے کی تلاوت ضرور کرتی۔۔۔ 
اس سے میری روٹین بھی برقرار رہتی اور ایک سیٹیسفیکش بھی ہوتی کے دن کا آغاز میں نے قرآن پاک کی تلاوت کیساتھ کیا۔۔۔ اب الحمدللہ یہ عادت اتنی پختہ ہو چکی ہے کے جس دن میں تلاوت نا کروں تو وہ دن ہی ادھورا ادھورا سا لگتا ہے۔۔  لیکن اب اس سال کے ریزولوشنز میں میں نے ایک اور ریزولوشن لیا ہے کے سال میں ہم جتنے بھی قرآن پاک مکمل کر لیں لیکن ان میں ایک کمی سی رہتی ہے تب تک جب تک ہم اسکی تفصیل میں نا جائیں۔۔۔ اس لئے اس سال میں نے اسکی تفصیل کا اردہ کیا ہے۔۔۔ جیسے  میں روزانہ رات کو جو صورتیں پڑھتی ہوں سورۃ المک سورۃ الرحمن سورۃ المزمل اور سورۃ الواقعہ ۔۔۔ آغاز میں ان چھوٹی سورتوں سے کروں گی۔۔۔ اس سال جتنی بھی آسانی سے کر سکی۔۔۔ 
مثال سے واضح کرنے کا مقصد کہ آپ اس حوالے سے اپنے جو اور جیسے بھی ریزولوشنز سیٹ کرنا چاہیں انہیں سیٹ کرنے میں زرا سہولت رہے۔۔۔ سو اب آپ اپنے اس حوالے سے ریزولوشن لکھیں۔۔۔
اور آخری نمبر پر میرا ریزولوشن آتا ہے کیرئر کے حوالے سے۔۔۔ آپ چاہیے ایک ہاوس وائف ہیں یا ورکنگ وومن۔۔۔ میرڈ ہیں یا ان میرڈ۔۔۔ دنیا ایکسپلور کرتی ہیں یا گھر کی چار دیواری تک مختص ہیں۔۔۔ اگر آپ میرا یہ پیغام پڑھ رہی ہیں۔۔۔ تو مطلب آپکے پاس سیل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔۔۔ اور اگر یہ دو سہولتیں آپکے پاس موجود ہیں تو آپ دنیا تسخیر کر سکتی ہیں ۔۔۔ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو ٹٹولیں ۔۔ اس پر ریسرچ ورک مکمل کریں گولز سیٹ کریں اپنا ٹائم ٹیبل مینج کریں۔۔۔ اور اسے باقاعدگی سے دہرائیں۔۔۔۔
جیسے بحثیت ہاوس وائف میرا دن چار حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔ پہلا حصہ صبح کا حصہ ہوتا ہے جس میں میرے می ٹائم میں سبھی میرے اپنے کام ہوتے ہیں۔۔۔ دوسرے حصہ میرا شروع ہوتا ہے بچوں اور ہزبینڈ کے سکول اور ورک پلیس پر چلے جانے کے بعد میرے آفیشل ٹاسک کے حوالے سے۔۔۔ جس میں میں نے اپنے سبھی آفیشل کام مکمل کرنے ہوتے ہیں۔۔ جیسے ایپی اپلوڈ کرنا۔۔۔ یوٹیوب ویڈیو ریسرچ ورک اگلی ایپی لکھنا اور سوشل میڈیا ایکسپلوریشن وغیرہ شامل ہے۔۔۔ یہ دوسرا حصہ میرا بچوں کے سکول سے واپس آنے سے پہلے مکمل ہو جاتا ہے۔۔۔ پھر شروع ہوتا ہے میرے دن کا تیسرا 
حصہ جس میں بچوں کے لنچ سے لے کر انکی سٹڈی کروانا۔۔۔ انکی ڈرائیگ میں ہیلپ کروانا اور انکے قاری صاحب کے آجانے کے بعد وہ عربی کا پڑھتے ہیں اور اسکے بعد میرے دن کا آخری حصہ شروع ہوتا ہے جس میں ڈنر تیار کرنا اور پورے گھر پر ایک تفصیلی نظر ڈالنا شامل ہے۔۔۔ میرے صبح کا وقت اتنا ریلیکس اس لئے ہوتا ہے کیونکہ میں گھر کا اسی فیصد کام رات میں ہی ختم کرتی ہوں تاکہ صبح کو مجھے خاموشی میں اپنا آفیشلی کام مکمل کرنے میں ایک سازگار ماحول مل سکے۔۔۔
لیکن یہ فکس روٹین ڈسٹرب ہو جاتی ہے جب کوئی گیسٹ وغیرہ آئے ہوں یا اچانک کا کوئی پروگرام بن جائے تو۔۔۔ 
اس حوالے سے اس سال کا میرا ایک ہی ریزولوشن ہے کے میں پہلے سے زیادہ ڈسپلنڈ اور آرگنائزڈ بننا چاہتی ہوں۔۔۔ اپنے ورزن میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے۔۔۔ اور یہ ساری گیم ہی مائنڈ گیم ہوتی ہے۔۔۔ اپنے دماغ کو جہاں فکس کر لو وہ ہو جاتا یے۔۔۔  اسے جتنی محنت کی عادت ڈال لو وہ اسکے لئے تیار ہو جاتا ہے
اب اس حوالے سے آپ اپنا ریزولوشنز لکھیں ۔۔۔ اور ان ریزوکوشنز کو ایسی جگہ پر چسپاں کریں جہاں آپ کی نظر دن میں سب سے زیادہ دفعہ پڑتی ہو۔۔۔ یوں آپ اسے بار بار دیکھیں گی اور ریمائنڈ کرتی رہیں گی۔۔۔
اگر ان سب کو آپ باقاعدگی سے اپناتی ہیں تو آپ خود میں واضح تبدیلیاں پائیں گی۔۔
☺☺
اور ان سب میں سب سے بڑا آرٹ ہے باقاعدگی ۔۔۔۔ اگر آپ کسی بھی چیز کو عادت بنا لیں تو پھر رزلٹس خود با خود دکھائی دینے لگتے ہیں۔۔۔
اللہ ہم سب کے لئے یہ سال مبارک ثابت کرے۔۔۔ آمیں۔۔۔

Umme hania Articles | Umme Hania Archive's by Uniqe Novels | Umme Hania Articles by Uniqe Novels

No comments

Powered by Blogger.
4