Header Ads

How to earn money online in Pakistan by Umme Hania


 How to earn money online in Pakistan by Umme Hania.

اسلام علیکم۔۔۔
آج کی ویڈیو اہم ہے ان لوگوں کے لئے بالخصوص ان لڑکیوں اور ہاوس وائفز کے لئے جو گھر میں بیٹھ کر بنا گھر سے نکلے یا سکول و کالجز میں جانے کے ساتھ پارٹ ٹائم میں کچھ کمانا چاہتی ہیں۔۔۔
آج میں آپ سے زیرو انویسٹمنٹ اور انویسٹمنٹ والے دونوں ہی طریقوں سے انلائن ارنینگ کے چند اوتھینٹک ذرائع آپ سے شیئر کروں گی۔۔۔ اور وہ ذرائع بھی جن سے میں ایک ہاوس وائف ہوتے گھر اور بچوں کے ساتھ بنا گھر سے نکلے اپنی سہولت سے وقت کی قید سے بالاتر ہو کر کما رہی ہوں۔۔۔
عموما۔۔۔ اونلائن ارنینگ کے حوالے سے اسکا نام سنتے ہی ایک چیز ہم سب کے ذہنوں میں آتی ہے کہ سکیم۔۔۔ فریب۔۔۔ بکواس دھوکہ۔۔۔
بہت حد تک یہ ٹھیک بھی ہے۔۔۔ لیکن آج میں آپکو ان سب چیزوں کا فرق بتاوں گی۔۔۔
وہ ساری ریسرچ جو اس راستے کا انتخاب کرتے میں نے کسی بھی سکیم سے بچنے کے لئے کی تھی۔۔۔
ہم ڈیجیٹل دنیا میں کی بورڈز کے پیچھے بیٹھے ہیں اس لئے دوسری پارٹی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ ہماری پہنچ سے بہت دور ہے۔۔۔
تو سب سے ہم زیرو انویسٹمنٹ کے کچھ بیسک اور اوتھینٹک ذرائع کے بارے میں بات کرتے ہیں اور انکی ڈیٹیل میں جائینگے۔۔۔
سب سے پہلا کام اونلائن ارنینگ کے لئے وہ ہے مائینڈ میکنگ۔۔۔
مائنڈ میکنگ بہت ضروری ہے۔۔۔ اگر آپ ذہنی طور پر اونلائن ارنینگ کے لئے تیار ہیں تو  پھر آگے آنے والے چیلنجز آپکو نہیں روک سکتے اس فیلڈ میں اپنا سکا منوانے سے۔۔۔ لیکن اگر آپ صرف ٹائم پاس کے طور پر محض انفارمیشن لینا چاہتے ہیں تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
میں آپکو مثال سے سمجھاتی ہوں۔۔۔ ایک ماینڈ میکنگ اور محض انفارمیشن لینے کے فرق کو۔۔۔
تقریبا ڈیرھ سے دو سال پہلے جب اس فیلڈ میں میں نے قدم رکھا تھا تو مجھے اس بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔۔۔ ریسرچ کی۔۔۔ کیا کیا کیسے کیا۔۔۔ وہ آگے تفصیل سے ڈسکس کریں گے۔۔۔ خیر ریسرچ کی تھوڑا بہت کچھ جانا ۔۔۔ امپلیمنٹ کیا۔۔۔ کسی میں پہلے سٹیپ میں کامیاب ٹھہری کسی میں دس اٹیمپٹس کے بعد بھی فیل رہی۔۔۔
لیکن یہان مائنڈ میکنگ کام آئی۔۔ کے چھوڑنا تو ہے نہیں۔۔ کرنا ہی کرنا ہے۔۔۔ چاہیے ایک دن لگے یا ایک مہینہ۔۔۔
جس چیز پر اٹکی ۔۔۔ اس پر کئ کئ گھنٹے ریسرچ کی۔۔ الگ الگ سٹریٹیجیز اپلائی کی۔۔۔ 
کہیں سے سنا تھا۔۔ کہ چاہو بھی تو زندگی کے سفر میں کبھی ہار نہیں ہوتی ۔۔۔ تب تک ۔۔۔ جب تک آپ خود ہار نہیں مان جاتے۔۔۔
یہ بات کلیئر تھی ۔۔۔ بار بار کی کوشیشوں سے بلآخر وہ مسلہ حل ہو جاتا۔۔۔۔
اسکے بعد اگلا آ جاتا۔۔۔ لیکن یہ مائنڈ میکنگ کی پاور ہی آپکو ہر رکاوٹ عبور کرواتی ہے۔۔۔ جو شخص محض لاپرواہ ذہن کے ساتھ انفارمیشن کے لئے آتا ہے کہ ہوگیا تو ٹھیک نہیں ہوا تو خیر ہے۔۔۔ پھر وہ اس میدان میں زیادہ دیر نہیں تکتا۔۔۔
کیسے۔۔۔ مثال سے واضح کرتی ہوں۔۔۔
میرا بھانجا ہے۔۔۔ ماشااللہ سے بہت ٹیلنٹڈ ہے۔۔۔ اتنا کے میں اسے اکثر کہتی ہوں کہ اگر آپ اپنی زندگی کو لے کر سیریس ہو جاوں تو بہت آگے تک جاو گے۔۔۔۔ اسکے پاس بہت ٹیلنٹ ہے۔۔۔ اتنا کے اسنے ہر ہر ٹاپک پر۔۔۔ ہر ہر چیز پر ریسرچ کر رکھی ہے۔۔۔ کسی بھی چیز کا ذکر کرو وہ آپکو اسکی ساری ڈیٹیل بتا دے گا۔۔۔ نا بھی بتا سکے تو ایک دن کا ٹائم لے کر ساری ریسرچ کر کے اگلے دن بتا دے گا۔۔۔ لیکن وہ ان چیزوں کو امپلیمنٹ نہیں کرتا۔۔۔ کیونکہ کوئی گول کلیئر نہیں۔۔۔
میں نے اپنی کئ پرابلمز میں اسکی ہیلپ لی۔۔۔ وہ میری اونلائن فیلڈ سے ریلیٹڈ ہر چیز کو بہت خوبصورتی سے ہینڈل کر لیتا ہے لیکن خود کسی چیز کے بارے میں سیریس نہیں ہوتا۔۔۔
کسی ایک چیز کو پکڑ کر وہ اس پر دن رات ایک کرنے کو تیار نہیں۔۔۔ کیوں ۔۔۔
کیونکہ ہمیں روٹیں بری لگتی ہے۔۔۔ یا فالو نہیں ہوتی۔۔۔ اور ہم کمفرٹ زون میں واپس چلے جاتے ہیں۔۔۔ کمفرٹ زون چھوڑنے کو تیار نہیں۔۔۔
اب آپکو مائنڈ میکنگ اور ایسے ہی کسی کام میں ہاتھ ڈالنے کا مطلب واضح ہو گیا۔۔۔
اب دو اور چیزوں کو ذہن نشین کر لیں۔۔۔ آگے بڑھنے سے پہلے۔۔۔
اگر تو اونلائن ارنیگ میں آپ واقعی انٹرسٹڈ ہیں۔۔۔ تو یاد رکھے اس میں محنت بہت ہے۔۔۔ دماغ پر لگے قفل کھول کر اس فیلڈ میں پاوں رکھے۔۔ یہ اس لئے کے ہماری جنریشن سست بہت ہے۔۔۔ محنت کو اپنے دل پر کندا کر لیں۔۔۔ کے محنت اس فیلڈ میں کامیابی کی پہلی کنجی ہے۔۔۔
اور دوسرے نمبر پر باقاعدگی شرط ہے۔۔۔
کچھ بھی ہو آندھی آئے ۔۔۔ طوفان آئے۔۔۔ دھوپ ہو۔۔۔ بارش ہو۔۔۔۔ روٹین فالو کرنی ہے اور ہر حال میں کرنی ہے۔۔۔
اب آتے ہیں زیرو انویسٹمنٹ طریقوں کی طرف۔۔۔
تو سب سے پہلے زیرو انسویٹمنٹ کے چار اہم طریقے ہیں۔۔۔
1۔ فری لانسنگ
2۔ بلاگنگ
3۔ یوٹیوب چینل
4۔ اینڈرائیڈ ایپ۔۔
یہ وہ طریقے ہیں جن میں آپکو صرف سکلز چاہیے۔۔۔
فری لانسنگ اپنے آپ میں ایک سمندر ہے جس میں آپ نے کسٹمرز کو اپنی  سروسز آفر کرنی ہوتی ہے۔۔۔
جیسے ایڈیٹنگ۔۔
تمب نیل۔۔۔
گرافیک ڈیزائینیگ 
کانٹیٹ رائٹنگ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اسکے پلیٹ فارمز ہوتے ہیں جیسے فائیور۔۔۔ وہاں جا کر اپنا پورٹ فولیو بنا کر آپ نے ان میں سے کسی بھی سکل کی کسٹمرز کو آفرز دینی ہوتی ہے۔۔۔
گرافیک ڈیزائینیگ اپنے آپ میں ایک سمندر ہے۔۔ اس سکل میں مہارت حاصل کر کے آپ باقاعدہ کسی کمپنی سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں یا اپنا انڈویجوئل کام بھی کر سکتے ہیں۔۔۔
نمبر دو پر ہے بلاگنگ۔۔۔ 
بلاگنگ کے لئے بلاگ بنانا ہوتا ہے جس پر آرٹیکل لکھ کر کام کیا جاتا۔۔۔ اسکے لئے دو مین پلیٹ فارمز بلاگر یا ورڈ پریس ہے۔۔۔ جس چیز میں آپ اچھے ہوں اس چیز کو آپ اپنے بلاگ کی نیش کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔ اس کے بارے میں آپ ڈیٹیل کورس یوٹیوب سے کر سکتے ہیں۔۔۔
نمبر تین پر ہے یوٹیوب چینل۔۔۔
یوٹیوب چینل کا بھی باقاعدہ کورس ہوتا ہے جس سے آپ یوٹیوب پر کام کرنے کی باریکیوں کو سمجھ سکتے ہیں۔۔۔ 
اس کے بعد آتا ہے اینڈروائیڈ ایپ۔۔۔ یہ زرا کمپلکس چیز میں چلا جاتا ہے۔۔۔ 
یہ سب وہ فیلڈز ہیں جس کے لئے آپ زیرو اینویسٹمنٹ سے شروع کر سکتے ہیں۔۔
اسکے بعد آتی ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔۔۔ یہ اپنے آپ میں ایک سمندر ہے جس میں ایس ای او۔۔۔
ای میل مارکیٹنگ ۔۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور بہت سی چیزیں آتی ہیں آپ اپنی دلچسپی کی بنیاد پر کسی بھی چیز میں مہارت حاصل کر کے اسکی سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔۔۔ بنا کسی کی مدد کے۔۔۔
اسکے علاوہ آتا ہے وی اے۔۔۔ یعنی کے ایمازوں کے لئے ورچوئل اسسٹینٹ۔۔۔ اس میں کچھ انویسٹمنٹ چاہیے کیونکہ آپکو کچھ ٹولز وغیرہ خریدنے ہوتے ہیں۔۔۔
اس کے بعد آتا ہے کچھ اور اونلائن کام جیسے اوریفلیم اور فورسیج اور میٹا فورسز وغیرہ۔۔۔
اس میں ہوتا کیا ہے۔۔۔ اوریفلیم زیرو انویسٹمنٹ کام ہے۔۔۔ آپ اسے بہت آسانی سے کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کا حلقہ احباب بڑا ہو اور آپکی کمیونیکیشن سکلز اچھی ہوں تو اس کام میں بہت سکوپ ہے۔۔۔
اسکے بعد میٹا فورس یا فورسیج۔۔۔
تو ان میں پیسہ ہے ۔۔۔ انفیکٹ بہت پیسہ ہے۔۔۔ میں نے خود اپنے بھانجے کے کہنے پر اسے جوائن کیا۔۔۔ یہ انویسٹمنٹ سے شروع ہوتا ہے۔۔۔ اس میں بھی سکوپ ہے۔۔۔ لیکن اسی صورت اگر آکا حلقہ احباب بڑا ہے اور آپ کی کمیونیکیشن سکل اچھی ہے تو۔۔۔
باقی بچ گئ کریپٹو کرنسی۔۔۔ یا ٹریڈنگ تو اس میں میرا تجربہ نہیں۔۔ خیر ٹریڈنگ میں میں نے اپنی فیملی میں بہت سوں کے ساتھ فراڈ ہوتے دیکھا ہے۔۔۔ وہ کمپنی ہی رات تو رات غائب ہو گئ جس میں انہوں نے انویسٹ کیا تھا۔۔۔
نیز میں اسی نتیجے پر پہنچی کے اگر کوئی آپ سے کہے کے انویسٹ کرو اور گھر بیٹھے پرافٹ لو تو یہ فراڈ ہے۔۔۔
بنا محنت کے وہ تو پیسے کما سکتا ہے جو آپکو بے وقوف بنا رہا ہے لیکن آپکے ساتھ فراڈ ہی ہو رہا ہے۔۔۔
اس فیلڈ میں صرف محنت ہے۔۔۔ جتنی محنت سے آپ خود کو پالش کر کے اپنی فیلڈ میں مہارت حاصل کرتے جاتے ہیں اسی حساب سے آپکی ارنینگ بڑھتی جاتی ہے۔۔۔

امید ہے کے یہ ساری انفارمیشن آپکے لئے فائدہ مند ہوگئ۔۔۔۔
Umme hania Articles | Umme Hania Archive's by Uniqe Novels | Umme Hania Articles by Uniqe Novels

No comments

Powered by Blogger.
4