Mera Aashiyana novel complete pdf by Umme Hania
Mera Aashiyana novel complete pdf by Umme Hania
Mera Aashiyana is very famous romantic uniqe urdu novel published by uniqe novels
Uniqe Novels is a plate form where new writers can show their talent in front
of the world and improve their abilities in that field.
Mera Aashiyana novel complete pdf by Umme Hania | Mera Aashiyana Novel by Umme Hania | Mera Aashiyana novel | Uniqe novels | Umme Hania novels | Umme Hania Archives by Uniqe novels
Umme Hania is a famous writer she is also write many famous urdu novels
their this piece of writing surely grab ur attention
Mera Aashiyana by Umme Hania
تم نے ناشتہ کیا۔۔۔ وہ شیشے کے سامنے کھڑا خود پر پرفیوم سپرے کرتا شیشے سے نظر آتے اسکے مضحمل سراپے کو دیکھتا نارمل انداز میں گویا ہوا۔۔۔
نہیں ابھی بھوک نہیں۔۔۔ اسنے آنسو حلق سے اتارتے ٹرے میز پر رکھی۔۔۔
آو میرے ساتھ ہی ناشتہ کرو۔۔۔ وہ ٹرے رکھ کر پلٹنے لگی جب سلطان نے صوفے پر بیٹھتے اسکا ہاتھ تھام کر اسے بھی اپنے ساتھ ہی بیٹھایا۔۔۔۔ وہ کٹی ڈال کی طرح ڈھنے کے انداز میں بیٹھ گئ۔۔۔
سلطان خود نوالے بنا کر اسکے منہ میں ڈالنے لگا۔۔۔ وہ دکھی دل کیساتھ بھرائی نگاہوں سے اسے دیکھتی منہ کھولتی آہستہ آہستہ کھانے لگی۔۔۔
کاش یہ شخص ہمیشہ یونہی رہے۔۔۔ لیکن اسنے ایک بات شدت سے نوٹ کی تھی۔۔۔ وہ ایک آئیڈیل شوہر تھا لیکن تب تک جب تک عروب اسکی مانتی رہے۔۔۔ جہاں اختلاف رائے شروع ہوتا یا وہ اسکے فیصلے کے خلاف جانے کی کوشیش کرتی وہ لمحوں میں سب بھول جاتا۔۔
اپنی حد تک تو سب ٹھیک تھا لیکن اپنے بچے کے معاملے میں وہ اسکی باتیں نہیں مان سکتی تھی۔۔
میری ایک ضروری میٹنگ ہے دس بجے تک میں واپس آ جاوں گا پھر ہسپتال چلیں گے تم تیار رہنا۔۔۔
اسنے ناشتہ کر کے نرمی سے اسکا گال سہلایا۔۔۔ عروب کو لگا جیسے اندر سے کوئی بے رحمی سے اسکا دل نوچ لے گیا ہو۔۔۔
اسنے اپنے گال پر رکھا سلطان کا ہاتھ تھاما اور گلے تک لے گئ۔۔۔ گلے پر اسکا ہاتھ رکھتے دباو بڑھانے لگی۔۔۔
سلطان نے اسے تعجب سے اسے دیکھا۔۔۔ مجھے مار دیں سلطان۔۔۔۔ اپنے ہاتھوں سے میری جان لے لیں۔۔۔ لیکن میں وہ نہیں کروں گی جو کرنے کو آپ مجھے بول رہے ہو۔۔۔ وہ نم مگر اٹل لہجے میں گویا ہوئی۔۔۔
تم مجھ سے انحراف کرو گئ۔۔۔ وہ گردن سے ہاتھ ہٹاتا پیچھے سے اسکے بالوں تک لے جاتا اسکے بال مٹھی میں جھکڑ گیا۔۔۔
اممم ہممم۔۔ وہ مسکراتی نم آنکھوں سے سر نفی میں ہلا گئ۔۔۔ میری اتنی جرات جو آپ کی بات سے انحراف کر
جاوں۔۔۔ آپکے سامنے اس وقت آپکی بیوی نہیں ایک ماں ہے جو اپنے بچے کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔۔۔ اور قسم خدا کی سلطان ۔۔۔ آج اگر یہ ماں ہار گئ نا تو لعنت ہے مجھ جیسی ماں پر جو اولاد کے حق کے لئے لڑ تک نا سکے۔۔رائٹرز پیج۔ ام ہانیہ آفیشل
بہتی آنکھوں سے سخت لہجے میں وہ بہت سخت بات بول گئ تھی۔۔۔۔دیکھو عروب تم ایک اچھی لڑکی ہو۔۔۔ اور میں تم پر کوئی زور زبردستی کرنا نہیں چاہتا۔۔۔ اس لئے اگر چاہتی ہو کے کوئی بدمزگی پیدا نا ہو تو ایک گھنٹے تک تیار
Mera Aashiyana novel by Umme Hania
Complete download pdf
If u want to download it then click the link below

No comments