Khuab_e_Janoon novel Complete pdf by Umme Hania
Khuab_e_Janoon novel Complete pdf by Umme Hania
Khuab_e_Janoon is very famous romantic uniqe urdu novel published by uniqe novels
Khuab_e_Janoon is a motivational and encourgious story of a strong person who faced many
difficulties of this society and the journy of that person to become an Uniqe person it is also a story of justics among all relations revoled us..
Uniqe novels is a plate form where new writers can show their talent in front of the
world and improve their abilities in that field.
Umme Hania is a famous writer she is also
write many famous urdu novels
like Mera dard na jane koi. Yakeen kamil. Hidayat e kamil. Khud shanasi ka safar
Bey dard piya and Main Anmol their this piece of writing surely grab ur attention
Khuab_e_Janoon novel by Umme Hania
Complete download pdf
If u want to download it then click the link below
عفرا کو لا کر امان کے کمرے میں بیٹھایا تو منیبہ نے اسکے چہرے سے گھونگٹ اٹھا دیا۔۔۔
ماشااللہ ۔۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے۔۔۔ منیبہ نے آگے بڑھتے اسکے ماتھے کا بوسہ لیا۔۔۔
اللہ۔۔۔ عفرا تمہیں تو بخار ہو رہا ہے۔۔۔ اپنا شک دور کرنے کو منیبہ نے اسکا ماتھا پھر سے چھوا جو ہنوز گرم تھا ۔۔
آپی میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔۔۔ عفرا نے بے بسی سے کہتے منیبہ کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں جھکڑا۔۔۔
ارے گڑیا فکر مت کرو میں ابھی تمہارے لئے ٹھنڈا جوس اور ٹیبلٹ لاتی ہوں۔۔۔ وہ اسکا چہرا تھپتھپاتی باہر بھاگی۔۔ کچھ ہی دیر میں وہ ماں کے ساتھ جوس اور دوائی لئے اندر داخل ہوئی۔۔۔
ارے عفرا بیٹے کیا ہوا۔۔۔ خالہ نے آگے بڑھتے اسکا ماتھا چیک کیا۔۔۔
منیبہ نے اسے دوائی کھلا کر جوس پلایا تو خالہ نے اسکے پیچھے تکیے درست کرتے اسکی ٹیک لگوائی۔۔۔
عفرا بیٹا ہر قسم کی سوچ کو جھٹک کر کچھ دیر آرام کرو۔۔۔ کچھ بھی فضول مت سوچنا۔۔۔ خالہ نے اسکے پاس بیٹھتے آہستہ آہستہ اسکے بازووں سے جیولری اتارتے اسے جیوری کے بوجھ سے آزاد کرنا شروع کیا۔۔
منیبہ نے بھی اسکے آنچل کی پنیں کھول کر اسے آرام دہ سوٹ نکال کر تھمایا۔۔ ان دونوں کی محبت دیکھ کر وہ آبدیدہ ہو رہی تھی لیکن جس کے ساتھ نتھی ہو کر وہ یہاں آئی تھی اسکا کوئی اتا پتہ تک نا تھا۔۔۔
لان کا ہلکا پھلکا سا سوٹ پہن کر دھلے دھلائے چہرے کے ساتھ وہ واپس کمرے میں آئی تو وہ ان دونوں کو پہلےسے بھی زیادہ مضحمل لگی۔۔۔
خالہ نے اسے بستر پر لٹاتے اسکے بالوں میں انگلیاں پِھیرنی شروع کی تو جلد ہی وہ نیند کی وادیوں میں اتر گئ۔۔۔ وہ دونوں اسکے سونے کے بعد اٹھ کر کمرے سے باہر نکلیں۔۔۔
مجھے اس لڑکے سے ایسی توقع نہیں تھی۔۔۔ کم از کم میری تربیت کی تو لاج رکھ لیتا۔۔۔ دیکھو بچی نے کتنا صدمہ لیا ہے اسکی اس حرکت کا۔۔۔ کون بھلا ایک دن کی دلہن سے ایسا رویہ رکھتا ہے۔۔۔ کمرے سے باہر نکلتے ہی نزہت بیگم پھٹ پڑیں تھیں۔۔۔
script type="text/javascript">
atOptions = {
'key' : 'db75ffd07f815bb339526a39091466cb',
'format' : 'iframe',
'height' : 250,
'width' : 300,
'params' : {}
};
document.write(' ');
ماں آپ ٹینشن مت لیں۔۔۔ بھائی کو بھی سمجھنے کی کوشیش کریں پلیز۔۔ میں جانتی ہوں اس سب میں عفرا کا کوئی قصور نہیں ۔۔۔ قصور تو ہم میں سے کسی کا بھی نہیں ہے۔۔۔ قصور شاید ان حالات کا ہے جو آج کل چل رہے ہیں۔۔۔ مگر آپ بھائی سے ناراض مت ہوں انہیں تھوڑی سپیس دیں ۔۔۔ یہ تو آپ بھی جانتی ہیں نا کہ وہ ایسے نہیں۔۔۔ کچھ وقت دیں انہیں آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گے وہ۔۔۔ منیبہ نے ماں کو تخت پر بیٹھاتے انہیں پانی پلایا۔۔۔رائٹرز پیج۔ ام ہانیہ آفیشل
تمہاری ساری باتیں چلو مان بھی لوں تو اس وقت وہ ہے کہاں۔۔۔ انہیں اب بیٹے کی فکر ستانے لگی تھی۔۔۔ جو بھی تھا۔۔۔ تھا تو ماں کا دل۔۔۔ غلط تو انکے بیٹے کیساتھ بھی ہوا تھا۔۔۔
میں نعمان کو فون کرتی ہوں کہ وہ پتہ کریں۔۔۔ وہ ماں سے کہتی اپنا موبائل اٹھا کر صحن میں نکل آئی۔۔
#ناول_خوابِ جنون
#از_ام_ہانیہ
Download link
Drive Link
For best type of uniqe urdu meterial and such motivational and lesson able novels join us at facebook
D

No comments